سٹی 42 : ملک بھر میں سونا مہنگا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 1 ہزار روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 75ہزار 900 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونا 858 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 36ہزا 540 روپے کا ہوگیا ۔ اسکے علاوہ ایک تولہ چاندی 3400 روپے پر برقرار ہے ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر مہنگا ہوکر 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔