سٹی 42 : ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی 3 سگی بہنوں کو ڈی جی ایل ڈی اے نے اپنا مہمان بنایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔
ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں سوئمنگ کی تربیت حاصل کرنیوالی تین بہنیں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی مہمان بنیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تینوں بہنوں کو نمایاں پوزیشنز اور میڈلز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
تینوں بہنوں نے سوئمنگ کے قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں درجنوں میڈلز حاصل کر رکھے ہیں، تینوں بہنوں نے سوئمنگ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن سے سیکھی اور متعدد مقابلے جیتے۔ عائشہ وقاص نے انڈر 16 سوئمنگ میں پاکستانی فرسٹ ورلڈ نیشنل ٹرائے تھلین 2024 میں گول میڈل حاصل کیا۔اصفا وقاص انڈر 12 میں سوئمنگ کے قومی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ آمنہ وقاص اوپن کیٹگری میں سوئمنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تینوں کھلاڑی بہنوں کو ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کی اعزازی ممبرشپ دینے کا اعلان کیا۔