سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی فقیر شیر محمد بلالانی اور پیپلزپارٹی گھوٹکی کے رہنما عبدالباری خان پتافی کی ملاقات ہوئی ۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے تھرپارکر سے رکن سندھ اسمبلی فقیر شیر محمد بلالانی کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے مٹھی کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی گھوٹکی کے رہنما اور پیٹرولیم اینڈ سوشل ڈولپمنٹ کمیٹی گھوٹکی کے چیئرمین عبدالباری خان پتافی کی بھی ملاقات ہوئی۔ جس میں گھوٹکی کی سیاسی صورت حال کے علاوہ ضلع میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل پر بات چیت ہوئی۔