انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم

18 Dec, 2024 | 04:31 PM

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔  

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی اموات اورانسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر غور کیا گیا ۔وزیراعظم نے 2023 کے کشتی حادثے میں ملوث کےخلاف کارروائی میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ سال یونان کے اسی علاقے میں دردناک واقعہ ہوا جس میں 262 پاکستانی جان سے گئے ۔

وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصرکیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا، ساتھ ہی ایف آئی اے اور وزارت خارجہ سے ایک سال میں  پیش آئے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ پاکستان کیلئے دنیا بھرمیں بدنامی کا باعث بنتی ہے، انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،  کارروائی میں سست روی کے باعث ایسے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔

وزیراعظم نےعوامی آگاہی کیلئے چلائی گئی مہم کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں سےتعاون بڑھائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات روکے جا سکیں ۔ 

مزیدخبریں