طلحہ اشرف: حاجی کیمپ لنڈا بازار میں ریڑھی بانوں اور شہریوں کے درمیان لڑائی کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے جس میں ریڑھی بانوں نے شاپنگ کرنے آئے شہری کو مار مار کر زخمی کر دیا۔
مقامی شہریوں کے مطابق ریڑھی بان روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہیں جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
شہریوں نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو کال کی تھی مگر وقت پر پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔ زخمی شہری کو مقامی افراد نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
مقامی لوگوں کا مطالبہ کر تے ہوئے کہنا ہے کہ پولیس اس مسئلے کا فوری نوٹس لے اور بازار میں امن و سکون قائم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔