سول نافرمانی تحریک کس کے کہنے پر مؤخر ہوئی؟ لطیف کھوسہ نے بتا دیا

18 Dec, 2024 | 03:33 PM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت پہلے کہتی تھی بات نہیں کرتے، مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی تو اب تمسخر اڑاتے ہیں۔

 اپنے بیان میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کی کال محمود اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر کے مشورے پر مؤخر کی گئی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے فارم 47 کے ذریعے انہیں بٹھایا ہے یہ انہی کی غلامی میں چل رہے ہیں، 26 ویں ترمیم کے بعد واضح ہو گیا کہ انہوں نے عدلیہ کے اوپر کاٹھی پوری ڈال لی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کیا ان من پسند فیصلوں سے ملک میں استحکام آئے گا ،  جب تک سیاسی استحکام نہیں لائیں گے تب تک معاشی استحکام بھی نہیں لا سکتے.

مزیدخبریں