پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی،انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 702 کی سطح تک گر گیا

18 Dec, 2024 | 03:29 PM

ایاز رانا:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے کو ملی، جہاں 100 انڈیکس میں 3158 پوائنٹس کی کمی آئی ہے۔

 ایک دن میں 100 انڈیکس میں 2.75 فیصد کی کمی ہوئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 702 کی سطح تک گر گیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 46.51 ارب روپے مالیت کے 86 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں اتنی بڑی کمی نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے  جبکہ اس کے اثرات اقتصادی منظرنامے پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، 868سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 785 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں