لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی کا امکان

18 Dec, 2024 | 03:04 PM

سٹی 42 : فضائی آلودگی کی مجموعی شرح میں اتار چڑھاؤ جاری ہے ۔ 

شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 334 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے ۔ لاہور کے علاقے عسکری ٹین 641، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 640ریکارڈ کی گئی، جبکہ سی ای آر پی آفس 537،امریکی قونصلیٹ میں شرح 493ریکارڈ کی گئی ۔ 

19اور20دسمبر کو شمالی مغربی ہواؤں سے آلودگی میں کمی کا امکان ہے، مغربی ہوائیں داخل ہونے سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔ 

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
 

مزیدخبریں