گھروں میں قدرتی گیس ناپید، ایل پی جی نرخوں میں مزید اضافہ 

18 Dec, 2024 | 03:01 PM

خان شہزاد:  ملک بھر میں گھروں میں قدرتی گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

 ایل پی جی ڈیلرز اور سیلرز کی جانب سے از خود قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 300 سے 315 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اس اضافے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے صارفین سے ناجائز منافع خوری کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو اس اضافی بوجھ سے بچایا جا سکے۔
 
 
 
 
 

مزیدخبریں