ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

 آج آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ہے، رول آف لاء نہیں ہو گا تو معیشت ترقی نہیں کرے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کا مشکور ہوں کہ مجھے یہاں مدعو کیا گیا، یہاں وکلاء جو سوال کر رہے ہیں یہ سوال سارا پاکستان کر رہا ہے، ملک کے کچھ لوگ امیر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے اپنا نظام نہیں بدلا ان ممالک نے ترقی نہیں کی ۔ 

انہوں نے کہا کہ آج آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ہے، رول آف لاء نہیں ہو گا تو معیشت ترقی نہیں کرے گی، ہم نے 53 سال پہلے اپنا آدھا ملک کھو دیا تھا، ایسٹ پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی تمام خرابیوں کی صرف ایک وجہ الیکشن چوری ہے، جس ملک میں الیکشن چوری ہوں اور عوام کی رائے کا احترام نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرتا ، یہاں رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم کی جاتی ہیں۔