افشاں رضوان: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے چائے خانوں میں رش بڑھ گیا ہے، جہاں شہری مختلف اقسام کی چائے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سرد موسم میں چائے پینے کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے اور شہری اس خوشبو دار مشروب کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
چائے کی مختلف اقسام جیسے سادہ چائے، گڑ والی چائے، دار چینی والی چائے، تندوری چائے، زعفرانی چائے، کشمیری چائے اور پشاوری قہوہ کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ دکانداروں کے مطابق، سردی کی آمد کے ساتھ ہی مختلف قسم کی چائے کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے، جو انہیں کاروباری طور پر فائدہ پہنچاتا ہے۔
ایک دکاندار نے بتایا کہ سردی کے موسم میں چائے خانوں کا کاروبار زیادہ تیز ہو جاتا ہے اور لوگ مختلف قسم کی چائے کی لذت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس دوران چائے خانوں میں ایک خوشگوار ماحول ہوتا ہے اور شہری اپنی پسندیدہ چائے کے ساتھ موسم سرما کا لطف اٹھاتے ہیں۔