ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے آئی فون اسمگلنگ کی ملزمہ آمنہ ناز کی ضمانت منظور کر لی

سپریم کورٹ نے آئی فون اسمگلنگ کی ملزمہ آمنہ ناز کی ضمانت منظور کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: سپریم کورٹ نے آئی فونز اسمگلنگ کی ملزمہ آمنہ ناز کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

عدالت نے آمنہ ناز کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ اس فیصلے میں سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ضمانت منسوخی کے وقت ملزمہ کا خاتون ہونا، اس کا مجرمانہ ریکارڈ، جرم کی نوعیت اور فرار نہ ہونے کو مدنظر رکھا جانا چاہیے تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف قانون کا حوالہ دے کر سزا سنانا غیر مناسب ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آمنہ ناز کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور نہ ہی اس کا اشتہاری ہونے کا کوئی ریکارڈ ہے۔

 یاد رہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر دوران چیکنگ ملزمہ سے 26 آئی فونز برآمد ہوئے تھے، جن کی مالیت 78 لاکھ 46 ہزار 798 روپے بنتی ہے۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ میں کسی بھی قانونی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔