ٹوبہ ٹیک سنگھ : چور کی انوکھی واردات، چوری کے اگلے روز سونا واپس کر دیا

18 Dec, 2024 | 01:37 PM

مبشر حسن نقوی:  ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے 304 گ ب میں چوروں کی ایک دلچسپ واردات سامنے آئی ہے، جس میں چوروں نے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کی لیکن اگلے روز چوری کا سونا واپس کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، چور چھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے اور 7 ہزار ریال اور 35 ہزار روپے کے ساتھ 12تولے سونا چوری کر لیا  تاہم اگلے دن چوروں نے گھر کے باہر زیورات کا بیگ رکھ کر واپس چلے گئے، ساتھ ہی ایک خط بھی چھوڑا جس میں انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔

 خط میں بتایا گیا کہ چوری کا نشانہ غلط گھر بنا تھا اور چوری نعیم کے گھر میں کرنی تھی لیکن چوروں نے کسی اور گھر میں واردات کر دی۔

چٹیانہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور چوروں کا سراغ لگانے کی کوشش جاری ہے, ایس ایچ او چٹیانہ ناصر عظیم کے مطابق تحقیقات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔



 
 
 
 

مزیدخبریں