ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر، ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں اضافہ 

ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر، ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:  پاکستان ریلوے کی ٹرینوں میں سہولتوں کی کمی اور گھنٹوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کی جانب سے ٹرین ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 اکتوبر کے ابتدائی 17 دنوں میں 28 ہزار 908 مسافروں نے اپنے ٹکٹ ری فنڈ کروا لیے۔

ذرائع کے مطابق مسافروں نے ریلوے فنڈ سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 14 لاکھ 19 ہزار 879 روپے کی رقم ری فنڈ کرائی۔ یہ رقم ان مسافروں کی ہے جنہوں نے ٹرینوں میں گھنٹوں تاخیر کے باعث ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی درخواست دی تھی۔

ای ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی شرح سب سے زیادہ رہی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ری فنڈنگ کا عمل زیادہ آسان اور سہل ہو گیا ہے۔

ٹرینوں میں گھنٹوں کی تاخیر اور دیگر سہولتوں کی کمی کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث وہ ریلوے حکام سے اپنی رقم کی واپسی کے لئے درخواستیں دے رہے ہیں۔