ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی:  پاکستان کرکٹ  بورڈکے گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گورننگ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرینگے،اجلاس میں 75 ویں میٹنگ کے منٹس کی منظوری لی جائے گی۔

 اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پر ممبران کو آگاہ کیا جائے گااور سٹیڈیمزکی اپ گریڈیشن کو زیر غور لایا جائے گا۔
پی سی بی کے آئین میں ورک ریگولیشن میں ترامیم کی منظوری لی جائے گی۔