ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کو 102 ارب روپے کا منافع

پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کو 102 ارب روپے کا منافع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 102 ارب روپے کا منافع کمایا۔

سات کمپنیوں کا 249 ارب روپے منافع سوورن ویلتھ فنڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرکاری اداروں کی آمدن 15 فیصد بڑھ کر 7 کھرب روپے رہی۔

او جی ڈی سی ایل کا سب سے زیادہ 123.3 ارب روپے منافع ریکارڈ ہوا جبکہ پاکستان پیٹرولیم کا منافع 68.8 ارب اور پاور سیکٹر کا منافع 50.7 ارب روپے رہا۔

نیشنل پاور پارکس کا 36.3 ارب روپے جبکہ پاک عرب ریفائنری کا 35 ارب تک منافع رہا۔ ان کے علاوہ لاہور الیکٹرک، نیشنل بینک، واپڈا اور پورٹ قاسم میں بھی نمایاں منافع ریکارڈ ہوا۔

ایس آئی ایف سی کی مسلسل جدوجہد سے معیشت کے استحکام، ترقی اور روشن مستقبل کے امکانات ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer