شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 بچیاں زخمی

18 Dec, 2024 | 12:24 PM

ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کے علاقے شیرانی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 بچیاں زخمی ہو گئیں، بچیاں گھر سے پڑھنے کیلئے جا رہی تھیں کہ دھماکے کا شکار ہو گئیں،زخمی بچیوں کی عمر 9 اور 10 سال بتائی گئی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب ضلع بھر کی بجلی تیسرے روز بھی بحال نہیں ہوسکی ہے۔

مزیدخبریں