ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والا مجرم بری

دو سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والا مجرم بری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے دو سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والا مجرم عابد علی کو عدم ثبوت پر بری کرنے کا حکم دے دیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرمان کی بریت اپیلیں منظور کیں ،عدالت نے سزائے موت کے ایک اور عمر قید کے دو شریک ملزمان کو بری کردیا ،عدالت نے ملزم عابد علی ، طارق علی اور محمد ارشد کی بریت اپیلیں منظور کرلیں ،ملزمان کیخلاف قصور تھانہ کھڈیاں پولیس نے 2018 میں قتل کا مقدمہ درج کیا ،ملزمان پر مقتول یاسین اور ساجد علی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
 

Ansa Awais

Content Writer