لاہور ہائی کورٹ میں جیل سہولیات کے متعلق کیس کی سماعت , فیصلہ محفوظ

18 Dec, 2024 | 12:02 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ میں جیل سہولیات کے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت نے 14 سال قبل دائر ہونے والی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،جسٹس عابد عزیز شیخ نے ردا قاضی سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا،جسٹس عابد عزیز شیخ کے قیدیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اہم ریمارکس بھی دئیے ۔
 جسٹس عابدعزیز شیخ نے ردا قاضی سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی، درخواستگزاروں کی جانب سے سید معظم علی شاہ ایڈوکیٹ، خدیجہ شاہ سمیت دیگروکلاء پیش ہوئے،محکمہ جیل خانہ جات کی جانب اے آئی جی جوڈیشل ڈاکٹر قدیرعالم پیش ہوئے۔ جسٹس عابدعزیزشیخ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا خواتین کیلئےعلیحدہ دوجیلیں بنائی جائیں، جیل ملازمین کی تنخواہیں بھی پولیس کے برابر ہونی چاہیں، جیلوں میں بند بچوں کو بڑوں سےعلیحدہ رکھا جائے، بچوں کوتعلیم کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں،جسٹس عابدعزیزشیخ نے مزید ریمارکس دیئےکہ جیلوں میں فیملی رومز بنائے جائیں،جیل انڈسٹری کو مزید بہتر کیا جائے،جیل ہسپتالوں میں ایکسرے مشینوں کا ہونا ضروری ہے، سولرپینلز نصب کئے جائیں، ٹرانس جینڈرالگ بیرکس میں رکھا جائے۔ جسٹس عابدعزیزشیخ نے مزید ریمارکس دیئےکہ پیرول کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے، قیدیوں کو ایسے ہنر سکھانے جائیں، جو ان کیلئے اچھا شہری بننے میں مددگارثابت ہوں۔
 

مزیدخبریں