ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ کمی کاامکان

بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ کمی کاامکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ کمی سے متعلق نیپرا 31 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

 سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 63 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی جس پر 31 دسمبر کو سماعت ہوگی ۔

 سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 55 ارب 76 کروڑ روپے رہی،ایل این جی سے 23 روپے 20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ ایران سے 27 روپے 15 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

 کوئلہ سے بجلی کی پیداواری لاگت 14 روپے 92 پیسے رہی اور نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

  گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔

  

  
 

Ansa Awais

Content Writer