اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان،انڈیکس 1لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

18 Dec, 2024 | 10:22 AM

 ایاز رانا : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن کی مندی کے بعد آج تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، 868سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 785 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تیزی کا رجحان برقرار رہتا ہے تو اسٹاک مارکیٹ میں مزید ترقی کی گنجائش موجود ہو سکتی ہے۔

 خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں