ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی چیئرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن  سے ملاقات

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی چیئرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن  سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: ریاض میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور چیئرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشعل السعود کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی اور سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

محسن نقوی نے سعودی عرب کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی پیشکش کی اور کہا کہ کرکٹ کی ڈویلپمنٹ کے لیے ایک پلئیرز ایکسچینج پروگرام شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سعودی عرب اپنے اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیج سکتا ہے تاکہ وہ پاکستانی کرکٹرز سے تربیت حاصل کر سکیں۔

سعودی عرب کے چیئرمین کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشعل السعود نے بتایا کہ سعودی عرب میں تقریباً 18,000 کھلاڑی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور سعودی عرب نے حال ہی میں ایشین کرکٹ کونسل کا چیلنج کپ بھی جیتا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے لئے ہمیشہ دوسرا گھر رہا ہے اور وہ کرکٹ کی ڈویلپمنٹ اور سٹیڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے سعودی عرب کی مکمل معاونت فراہم کریں گے۔

اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات چیت کرنا اور کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ کے لیے نئے پروگرامز کی تخلیق کرنا تھا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے تعاون کو سراہا اور مستقبل میں کرکٹ کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔