سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کا انقلابی قدم

18 Dec, 2024 | 09:08 AM

راؤ دلشاد: محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے معائنے کیلئے ویکلز انسپیکشن یونٹ کو جدید آلات سے لیس 15 گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق اب گیس ایمیشن اینالائزر کی مدد سے گاڑیوں کا دھواں اور فٹنس موقع پر ہی چیک کیا جا سکے گا۔ اس سے افسران شہر بھر میں فیلڈ میں رہ کر گاڑیوں کی جانچ اور بروقت کارروائی کر سکیں گے۔

بلال اکبر خان نے انفورسمنٹ ونگ کو فضائی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کے سات اضلاع لاہور، سرگودھا، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، شیخوپورہ اور گجرانوالہ میں سکواڈ تعینات کیے گئے ہیں تاکہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بروقت سروس کروا کر جرمانوں سے بچیں اور فضائی آلودگی کے تدارک میں حکومت کا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں