فاران یامین: شاد باغ پولیس نے دوران پیٹرولنگ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم فہد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو لاکھوں روپے مالیت کی رنگ برنگی تیار پتنگوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 1205 تیار پتنگیں، 47 کیمکل ڈور کی چرخیاں اور 4 پنے برآمد ہوئے۔ ملزم پابندی کے باوجود خونی کھیل کی پتنگیں شہر میں فروخت کر رہا تھا۔
شاد باغ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پتنگ بازی کے خطرناک کھیل سے بچنے کے لیے قانون کی پیروی کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع دیں۔