"منی لانڈرنگ" کی انوکھی کوشش،ویڈیو وائرل

18 Dec, 2024 | 08:41 AM

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص  10 روپے کے کرنسی نوٹوں کے بنڈل کو مبینہ طور پر انہیں نئے ظاہر کرنے کیلئے واشنگ مشین میں ڈالتے ہیں کرکپڑوں کی طرح دھونا شروع کردیتا ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص پاکستانی کرنسی کے 10 روپے والے نوٹ کے بنڈل بناکر اسے ایک واشنگ مشین میں دھونے کی غرض سے ڈالتا ہے۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث کا آغاز کیا ہے جس میں کچھ صارفین قیاس کرتے ہیں کہ یہ ایک سٹنٹ ہو سکتا ہے، جبکہ دوسرے سوال کرتے ہیں کہ کیا یہ "منی لانڈرنگ" کی انوکھی کوشش ہے،اس کلپ نے ناظرین کی خوب دلچسپی سمیٹ لی ہےجو صارفین کے مابین مختلف تبصروں کا مرکز بنی ہے۔ 

مزیدخبریں