مسلح افواج کا لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدرکو 53ویں برسی پر خراج عقیدت

18 Dec, 2024 | 08:37 AM

احمد منصور:  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف  سٹاف کمیٹی،سروسزچیفس اورمسلح افواج نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کو 53 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیاہے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق 1971کی جنگ کےدوران لانس نائیک محمدمحفوظ شہیدنےبہادری کامظاہرہ کیا، شہیدکی قربانی پاکستان کی مسلح افواج کے ناقابل تسخیر جذبے کی مظہر ہے، شہیدکادشمن پرحملہ غیرمعمولی بہادری اور قوم کیلئےثابت قدمی کامنہ بولتا ثبوت ہے.

لانس نائیک محمدمحفوظ شہید کی لازوال میراث کوخراج تحسین پیش کرتےہیں. شہیدکی میراث انفرادی کامیابیوں سےبالاتراوراجتماعی بہادری کو روشن کرتی ہے.

پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، ایسی قربانیاں ہمت اورمادروطن کیلئےاٹل عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

مزیدخبریں