ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائی کورٹ بار میں آسٹریلیا وزٹ ویزا کے متعلق معلوماتی لیکچر

Lahore High Court Bar Association, Australian Immigration, Visit Visa ,
کیپشن:   لاہور ہائی کورٹ بار میں آسٹریلیا کے وزٹ ویزا اور امیگریشن کے متعلق معلوماتی الیکچر ہوا جس مین وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس لیکچر میں صدر پاکستان مشن انٹرنیشنل جسٹس آف پیس آسٹریلیا شکیل احمد  بھی شریک ہوئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :   ہائیکورٹ بار  میں منگل کے روز آسٹریلیا جانے کے لئے وزٹ  ویزہ اور امیگریشن حاصل کرنے سے متعلق لیکچر ہوا۔ اس لیکچر میں صدر پاکستان مشن انٹرنیشنل جسٹس آف پیس آسٹریلیا شکیل احمد  بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کمیٹی حسیب اللہ خان نے تقریب کا اہتمام کیا۔ اس لیکچر میں قانونی طریقے سے آسٹریلیا جانے کے خواہشمند افراد کو مفید مشورے دئیے گئے۔
چیئرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کمیٹی ہائیکورٹ بار حسیب اللہ خان  نے لیکچر میں اظہار خیال کیا۔
تقریب میں ایڈوکیٹ ذکاء الرحمان نول ،قمر جلالوی ،نائلہ نورین ،عرفان الحق، ایڈوکیٹ میاں جنید اکرم ، بیرسٹر محمد افضل جاوید محمد علی رضا ، ایڈوکیٹ ادریس،شکیل احمد،سردار آصف ،روزینہ ملک، عمر امتیاز ،محمد نعمان شریک ہوئے۔