سٹی42: نگراں صوبائی حکومت نے کئی اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
سندھ کی نگراں صوبائی حکومت کے جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ عبدالحنان کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی عون عباس شاہ سے اضافی چارج واپس لیا گیا ۔ عون عباس شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو کورنگی کے عہدے پر بھی کام کر رہے تھے۔ انسپیکشن افسر محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن رمیز راجہ کواسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بدین رابیعہ سید کو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کمشنر کراچی آفس تعینات کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کمشنر آفس کراچی مریم حسن کو عہدے سے ہٹا کرسروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عباس علی کو اسسٹنٹ کمشنر بدین تعینات کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈی نیشن نے ان تبادلوں اور تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نگراں حکومت کے لئے طے کئے گئے ضابطہ کے مطابق یہ تقرر وتبادلے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے کئے گئے ہیں۔