وزارت اقتصادی امور نےجولائی تا نومبر کے بیرونی فنانسنگ کی رپورٹ جاری کردی

18 Dec, 2023 | 09:14 PM

وقاص عظیم: وزارت اقتصادی امور نےجولائی تا نومبر کے بیرونی فنانسنگ کی رپورٹ جاری کردی۔ 

وزارت اقتصادی امور کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے5 ماہ میں بیرونی قرضوں,گرانٹس میں 83کروڑڈالرزکی کمی ہوئی۔ نومبر میں گذشتہ سال نومبر کے مقابلے قرضوں,گرانٹس میں 43 کروڑڈالرزکمی ہوئی۔ جولائی تانومبر بیرونی فنانسنگ کی مد میں 4 ارب28کروڑڈالرز حاصل ہوئے۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں5 ارب 11کروڑ47 لاکھ ڈالرز فنڈز ملے تھے۔ نومبر 2023 میں قرضوں اور گرانٹس کی مد میں 42 کروڑ ڈالرزموصول ہوئے۔ نومبر 2022 میں قرضوں اور گرانٹس کی مد میں85 کروڑ ڈالرز ملے تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر 2ارب ڈالر کا ٹائم ڈیپازٹ ملا۔ جولائی تا نومبر سعودی آئل فیسلیٹی کی مد میں50 کروڑ ڈالرزکا اتارتیل ملا ۔ جولائی تا نومبر دوست ملکوں سے 58 کروڑڈالرز کے فنڈز ملے۔ امدادی اداروں سے جولائی تا نومبر78 کروڑڈالرز ملے، اسی دوران نیا پاکستان سرٹیفیکٹ کےتحت 40 کروڑڈالر ملے۔ جولائی تا نومبرایشیائی ترقیاتی بینک سے 12 کروڑز ڈالر ملے۔ جولائی تا نومبراسلامی ترقیاتی بینک نے40 کروڑ ڈالر دیئے۔

رپورٹ میں رواں مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ17 ارب 62 کروڑ ڈالرزلگایا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں