ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، الیکشن کمشنر پنجاب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں عام انتخابات کے انتظامات کے حوالے سےمیٹنگ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوئی جس میں عام انتخابات2024 ء کے سیکیورٹی انتظامات کےحوالے سے ضروری امور کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخابی مہم کے دوران ضابظہ اخلاق کی سختی سے پابندی کروانے کی ہدایت کر دی۔
 اجلاس کی صدارت صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور اجلاس میں شریک ہوئے۔
لاہور میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر  کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرلاہور کے الیکشن انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیاگیا۔ لاہور میں تعینات ریٹرننگ افسران اور ڈسرکٹ ریٹرننگ افسر کے دفاتر کی سیکورٹی کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے انتطامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ انتخابی شیڈول کے تمام مراحل کے دوران فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے۔

 صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے یہ بھی ہدایت کی کہ امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر لاہورکو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر لاہور کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات پر الیکشن کمیشن کی ہدایات سے آگاہ کیا گیا.