آئی فون 16کا ڈیزائن کیسا ہوگا؟ تصاویر سامنے آگئیں

18 Dec, 2023 | 05:02 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ایپل کے نئے آئی فونز تو ستمبر 2024 میں متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہوں گے۔مگر ایک رپورٹ میں آئی فون 16 کے ممکنہ ڈیزائن کے پروٹوٹائپ خاکے جاری کیے گئے ہیں۔میک ریومرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگلے سال کے بیسک آئی فون ماڈل کے لیے ایپل کی جانب سے بیک ڈیزائن اور بٹنوں میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔اس کے لیے کمپنی کی جانب سے 3 ڈیزائنز پر غور کیا جا رہا ہے جن کے خاکے رپورٹ میں جاری کیے گئے ہیں۔سبزی مائل پیلے رنگ کے پہلے ڈیزائن میں بیک پر آئی فون ایکس جیسا کیمرا سیٹ اپ نظر آرہا ہے۔

گلابی اور سیاہ رنگ کے ڈیزائنز میں کیمرا سیٹ اپ دیکھنے میں ایک جیسا ہی لگ رہا ہے۔

مگر تینوں ڈیزائنز میں والیوم کنٹرولز کے ساتھ ساتھ ایکشن بٹن کا اضافہ بھی نظر آ رہا ہے۔خیال رہے کہ آئی فون 15 سیریز میں ایکشن بٹن صرف پرو ماڈلز میں دیا گیا تھا مگر اگلے سال یہ تمام ڈیوائسز کا حصہ بن سکتا ہے۔سیاہ رنگ کے ڈیزائن میں ایک نیا Capture بٹن بھی پاور بٹن کے نیچے نظر آ رہا ہے۔

یہ نیا بٹن ممکنہ طور پر کیمرے کے لیے استعمال ہوگا۔آئی فون 16 سیریز کے چاروں ماڈلز میں ایپل کے اے 18 پراسیسر کو دیے جانے کا امکان ہے جبکہ آئی او ایس 18 بھی اس کا حصہ ہوگا۔

البتہ اس سیریز کے فونز میں بڑی ہارڈ وئیر تبدیلیاں کیے جانے کا امکان نہیں۔

مزیدخبریں