اسٹیٹ بینک کےافسران کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں بڑا اضافہ

18 Dec, 2023 | 04:51 PM

وقاص عظیم : اسٹیٹ بینک کےافسران کی تنخواہوں میں30 فیصد تک اضافہ کردیاگیا۔ 

ذرائع کے مطابق اضافہ گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں اسٹیٹ بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرزنےکیا۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔ بغیر پینشن والےاسٹیٹ بینک افسران کی تنخواہوں میں 15 سے30 فیصداضافہ ، جبکہ پینشن والےاسٹیٹ بینک کے  آفیسر گریڈ 1سے8 کےتمام افسران کی تنخواہوں میں 15 فیصداضافہ کردیا گیا، اس کے علاوہ بغیرپینشن والے اسٹیٹ بینک آفیسرگریڈ  2 کی تنخواہ میں 30 فیصد ، بغیرپینشن والےاسٹیٹ بینک آفیسر گریڈ 3, 4 اور 5 کی تنخواہ میں25 فیصد ، بغیرپینشن والے اسٹیٹ بینک کے آفیسر گریڈ 6کی تنخواہ میں 20 فیصد ، اور بغیر پینشن والے اسٹیٹ بینک کے آفیسر گریڈ 7 اور 8 کی تنخواہ میں 15فیصد اضافہ کردیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔ 

مزیدخبریں