ویب ڈیسک: بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز پر 19 ہزار 289 مقدمات درج کردیے گئے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں. کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں۔
بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر 19 ہزار 289 مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئی۔ بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 02 ہزار 296 جبکہ بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 16 ہزار 592 مقدمات درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ کم عمر ڈرائیونگ پر 09 ہزار 246 مقدمار درج کرکے ڈرائیونگ کرنے والوں کو گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند کردیا گیا۔ بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر 81 پولیس ملازمین کےخلاف بھی کارروائی کی گئی۔
عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ آن لائن سروسز فراہم کرنے سے پولیس خدمتراکز میں 80 فیصد رش ہوکر رہ گیا، شہر میں 08 خدمت مراکز 24/7 سہولیات فراہم کررہے ہیں، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔