ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نےعام انتخابات میں تاخیر کے تمام دروازے بند کردئیے

سپریم کورٹ نےعام انتخابات میں تاخیر کے تمام دروازے بند کردئیے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے الیکشن میں تاخیرکے تمام دروازے بندکردیے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کا حلقہ بندی تبدیل کرنے فیصلہ کالعدم قرار، حلقہ بندی پر اعتراض کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل منظور،سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں اٹھایا جاسکتا۔

 جسٹس سردارطارق کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کوئٹہ کی 2 صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کے خلاف اپیل پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔

 یاد رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندی تبدیل کی تھی، سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی۔ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 ضرورپڑھیں:کالعدم ٹی ٹی پی کے 40 دہشتگرد گرفتار،افغان حکومت نے تصدیق کردی

 الیکشن کمیشن نے یکم دسمبر کو نئی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہو گئی ہیں۔ نئی حلقہ بندیوں کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے۔

 الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 297، سندھ میں 130 جنرل نشستیں، خیبرپختونخوا میں 115 اوربلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 51 ہوگی۔