سٹی42: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، اہلکاروں کی بروقت جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات 9 بجے کے قریب چونڈا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی آئی خان چونڈا چیک پوسٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 دہشتگردوں کو فرارہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس لائنز پر حملہ کیا تھا جس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔
اسسے قبل 24 نومبر کو ڈیرہ اسمعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔