موٹر ویز آج بھی بند کرنا پڑ گئیں

18 Dec, 2023 | 01:58 AM

سٹی42:  پنجاب میں دھند کے باعث آج رات بھی موٹر ویز بند کرنا پڑ گئیں۔  

اتوار کی رات دھند کے باعث حد نگاہ  میں کمی کے باعث پہلے موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ۔ اس کے بعد لاہور اسلام آباد موٹروے ایم2 کو  بھی دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

 موٹروے پولیس نے بتایا کہ قومی شاہراہ جی ٹی روڈ پر بھی اتوار کی رات دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ قومی شاہراہ پر ملتان سیکٹر میں شدید دھند ہے۔ ملتان کے گردونواح راجپوت نگر، کسووال میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور تا کوٹ مومن موٹر وے ایم ٹو کو بھی دھند کی وجہ سے بند کیا جا چکاہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حادثات سے بچنے کے لئےغیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

جو سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی ہیں ان پر بھی سفر کرتے ہوئے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ اپنے ٓگے جانے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔ دوران سفر کسی ایمرجنسی کی صورت میں رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 یا ٹویٹر س پر موٹر وے پولیس سے مدد لی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں