(ویب ڈیسک)سنسی خیز مقابلے کے بعدفرانس کو پنالٹی اسٹروک پر شکست دے کر ارجنٹینا تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا،قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
بڑے مقابلے میں دونوں ٹیموں نے ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی رکھی جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گول بنانے کی کوششیں کرتے رہے،ارجنٹینا کو 23ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان لیونل میسی نے گیند کو جال میں پہنچا کر 0-1 کی برتری حاصل کرلی،میچ کے 36ویں منٹ میں شاندار پاسنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹینا کے ڈی اینجل ماریہ نے گول کر برتری 0-2 کردی۔
دوسرے ہاف میں 80ویں منٹ میں امباپے نے پنالٹی اسٹروک پر پہلا گول کیا جبکہ اگلے ہی منٹ میں انہوں نے ایک اور گول کر کے اسکور 2-2 سے برابر کردیا،مقررہ 90 منٹ کے ساتھ ساتھ دونوں ٹیموں کے درمیان اضافی وقت کا پہلا ہاف بھی انتہائی دلچسپ رہا، لیکن دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گیند جال کو پہنچانے میں ناکام رہے اور میچ 2-2 سے برابر رہا۔
اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 109ویں منٹ میں لیونل میسی عمدہ ٹچ کے ساتھ گول کرکے 2-3 کی برتری حاصل کی۔
ارجنٹینا کے ڈیفینڈر کی ہاتھ گیند پر لگ جانے کی وجہ سے فرانس کو پنالٹی اسٹروک ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امباپے نے فرانس کا تیسرا گول کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔