وزیراعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت  سے ملاقات  

18 Dec, 2022 | 06:42 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی  لاہور میں پاکستان مسلم لیگ  ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی  رہائش گاہ آمد،وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین  کی خیریت دریافت کی۔

 وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا،وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چودھری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے،وزیراعظم شہباز شریف اور چودھری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف کے حوالے سے کوششوں سے چودھری شجاعت کو آگاہ کیا۔

 چودھری شجاعت نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا،دونوں قائدین کا باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور  مضبوط بنانے پراتفاق،دونوں قائدین   نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے ضروری ہے۔

مزیدخبریں