پینشنرز اور ریٹائرڈ ملازمین کے لئے بری خبر

18 Dec, 2022 | 06:10 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پینشنرز اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر ہونے کا خدشہ ،نیشل بینک آف پاکستان نے ہزاروں پینشنرز/ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے اکاؤنٹس عارضی طور پر معطل کردیئے ۔

پینشنرز اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہیں تاخیر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، پینشنرز/ریٹائرڈ ملازمین کے دوبارہ اکاؤنٹ بحال کروانے اور تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پنشنرز و ریٹائرڈ  ملازمین کو  زندگی سرٹیفکیٹ، نو میرج سرٹیفکیٹ لیکر آنے  اور بائیو میٹرک کروانے کی ہدایت   کی گئی  ہے۔تصدیق  کے  بعد اکاؤنٹس بحال کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں