(کومل اسلم) محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کی نااہلی، محکمہ لاکھوں روپے کے ریونیو سے محروم ہوگیا۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں ہر سال اڑیال کے شکار کیلئے پرمٹ جاری کرکے ریونیو جمع کیا جاتا ہے، رواں برس افسران کی نااہلی کے باعث لائسنس کے اجراء کیلئے بولی تاخیر سے ہوئی، جس کے باعث کسی شکاری نے حصہ نہیں لیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے 25 ہزار ڈالر فی اڑیال شکار کی فیس رکھی تھی، شکار کیلئے فیس بہت زیادہ ہونے پر مقامی شکاریوں نے دلچسپی ہی نہیں لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بولی تاخیر کا شکار ہونے سے غیر ملکی شکاری بھی نہیں آ سکے، پہلی نیلامی 5 اور دوسری 8 دسمبر کو کی گئی، مگر کوئی شکاری نہیں آیا، جس پر محکمہ وائلڈ لائف کو لاکھوں روپے کے ریونیو کا نقصان اُٹھانا پڑا۔