ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو احمقانہ رویہ فوری ترک کرنا چاہیے۔
شیریں مزاری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے اپنے اقدامات سے استعفوں کی منظوری واضح ہے۔انہوں نے لکھا کہ اسپیکر نے جن 11 اراکین کے استعفے منظور کیے وہ استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے کبھی نہیں گئے۔
شیریں مزاری نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کو 11 اپریل کے بعد سے کوئی تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔
Speaker shd stop this nonsense. His own actions have shown acceptance of all resignations bec: 1. No salaries were paid after 11 April to pti mnas who resigned; 2. The 11 mbrs whose resignations were accepted by this Speaker never appeared before him nor returned to NA to resign! pic.twitter.com/yLgiM3BGw1
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) December 18, 2022
واضح رہے کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختون خوا کی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ایک ساتھ قومی اسمبلی میں جا کر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔