ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کا استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کا استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر ازخود اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر ازخود اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا، تحریک انصاف کی قیادت آج پارٹی چیئرمین عمران خان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا تعین کرے گی، پی ٹی آئی قیادت بدھ یا جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے پر غور کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان آج پارٹی مشاورت میں حتمی تاریخ کی منظوری دیں گے، پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خط پر تاحال کوئی جواب نہ ملنے پر کیا، پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کچھ روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر استعفوں کی تصدیق کے لئے وقت مانگا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں استعفوں کی تصدیق کے لئے وقت نہیں دیا، اب ہم خود تاریخ کا اعلان کر کے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے پیش ہو جائیں گے، سپیکر آفس کو آگاہ کر دیا جائے گا کہ پی ٹی آئی اراکین کس تاریخ کو خود پیش ہونے کے لئے آ رہے ہیں۔