آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی معروف اداکارہ گرفتار

18 Dec, 2022 | 10:06 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی حکومت نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی معروف اداکارہ ترانہ علی دوستی کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی اداکارہ ترانہ علی  نے ملک میں جاری مظاہروں کی حمایت کی تھی اور سوشل میڈیا پر بغیر اسکارف کے تصویر پوسٹ کرکے احتجاج کیا تھا۔

اداکارہ نے 8 دسمبر کو بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی اور اسی دن احتجاج میں شریک نوجوان کو پھانسی دی گئی تھی تاہم اب ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت نے معروف اداکارہ کو غلط معلومات اور افراتفری کو ہوا دینے کے الزام میں گرفتار کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ ترانہ علی دوستی کی  فلم ’دی سیلز مین‘ کو 2017 میں آسکر ایوارڈ ملا تھا اور اس کے باعث انہیں بھی خوب شہرت حاصل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہروں کے آغاز کے بعد اب تک کم از کم 14 ہزار کو گرفتار کیا گیا جب کہ 63 بچوں سمیت کم از کم 458 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایرانی حکومت کی جانب سے مظاہروں میں شریک افراد کو سزائے موت دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور حال ہی میں دو نوجوانوں کو سزائے موت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں