ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران خان فیس سیونگ چاہتے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ہفتے بعد اسمبلیاں توڑنے کے بجائے آج ہی توڑ دیں۔
دوسری جانب سعید غنی کا کہنا تھا کہ تاریخ پہ تاریخ نہیں استعفے دو اور جان چھوڑو۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ تم کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہو۔
قبل ازیں اے این پی رہنما ایمل ولی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلیاں اس لیے نہیں توڑیں تاکہ اپوزیشن دونوں صوبوں میں عدم اعتماد لائے۔