ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول کا بھارت میں اپنے خلاف احتجاج پر ردِعمل

بلاول کا بھارت میں اپنے خلاف احتجاج پر ردِعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس احتجاج کرتے رہیں یہ اُن کا حق ہے، لیکن کاش بھارت میں سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے پر بھی کوئی احتجاج کیا جاتا۔

بلاول بھٹو کا بھارت میں اپنے خلاف احتجاج پر ردِعمل میں کہنا تھا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت کے وزیراعظم کا ماضی کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرکے نہ تاریخ بدلی جاسکتی ہے نہ حقائق کو مسخ کیا جاسکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ ہم ماضی تبدیل نہیں کرسکتے لیکن مستقبل تبدیل کرسکتے ہیں، بھارت سے مطالبہ ہے کہ وہ مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ کرے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معیشت کے اعتبار سے یہ پاکستان کے لیے مشکل وقت ہے، وزیرِاعظم کی معاشی ٹیم اس چیلنج کا مقابلہ کر رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer