ویب ڈیسک: پنجاب کے میدانی علاقے پھر دھند کی لپیٹ میں آ گئے، گہری دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند کردی گئی۔
لاہور، ملتان موٹروے فیض پور سے سمندری تک بند جبکہ لاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند کر دی گئی۔
موٹروے ایم 5 شیر شاہ انٹرچینج سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند جبکہ راجن پور کی انڈس ہائی وے پر بھی حد نگاہ صفر پر پہنچ گئی۔