لاہور ایک بار پھر تباہی سے بچ گیا؛ بارودی مواد برآمد

18 Dec, 2021 | 10:41 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)محکمہ انسداد دہشت گردی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاع پر کارروائیاں، لاہور سے خاتون سمیت چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان پر کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط کا الزام ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)حکام کے مطابق پنجاب بھر میں کارروائی کے دوران45 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی، ایمن ماریہ نامی خاتون سمیت چار ملزمان کو لاہور، پانچ کو چنیوٹ ، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا ،گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں