جی سی یونیورسٹی نے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا

18 Dec, 2021 | 09:34 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)جی سی یونیورسٹی کا 7 مضامین میں سپرنگ ایڈمیشن کرنے کا فیصلہ،جی سی یونیورسٹی پہلی مرتبہ سپرنگ میں ایڈمیشنز آفر کر رہی ہے۔
 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے 7 مضامین میں سپرنگ ایڈمیشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جی سی یونیورسٹی پہلی مرتبہ سپرنگ میں ایڈمیشنز آفر کرے گی۔ایڈمیشنز آرٹ اینڈ ہسٹری،جیوگرافی ہسٹری ،فزیکل ایجوکیشن سپورٹس سائنسز،انوائرمنٹ سائنس،میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اور منجمنٹ میں آفر کیے جائیں گے۔

وائس چانسلر اصغر زیدی کے مطابق سات میں سے اکثر پروگرامز میں داخلے سیلف سپورٹ کے تحت ہونگے۔پانچ جنوری تک ان پروگرام میں داخلہ کے لیے اپلائی کیا جاسکتا ہے ۔داخلہ ٹیسٹ 8 اور بارہ جنوری کو ہونگے۔انٹرویوز 14 جنوری کو ہوں گے ۔

مزیدخبریں