ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اومیکرون خطرہ: برطانیہ میں کرسمس کے بعد لاک ڈاؤن کی تیاریاں

اومیکرون خطرہ: برطانیہ میں کرسمس کے بعد لاک ڈاؤن کی تیاریاں
کیپشن: Omircon UK
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نئے کورونا ویرئینٹ  اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر برطانوں حکومت نے کرسمس کے بعد لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں دو ہفتوں کے لیے گھروں کے اندر میل جول اور تقریبات پر پابندیاں لگائی جائیں گی اور دوسرے مرحلے میں ریسٹوران اور کلبوں میں آؤٹ ڈور سروس تک محدود کردیا جائے گا۔ وزیراعظم بورس جانسن کو مختلف آپشنز دی جا رہی ہیں کہ پلان 'سی' کے تحت لوگوں ہلکی پابندیوں پر مائل کیا جائے۔ 
   بی بی سی کے مطابق مشاورتی کمیٹی میں شامل سائنسدانوں نے وزراء کو  جلد از جلد زیادہ سخت اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔ 

برطانیہ میں اومیکرون کے مریضوں کی تعداد روزبروز بڑھتی جا رہی ہے۔جمعہ کے روز 93،004 نئے کورونا کیسسز رجسٹر ہوئے۔ حال ہی میں فرانس نے برطانوی سیاحوں پر مختلف پابندیوں عائد کردی ہیں۔

برطانوی حکومت کی کابینہ کو نئے اقدامات پر جلد بریفنگ دی جائے گی۔