ملت پارک میں بچی سے زیادتی کی کوشش؛ ملزم کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ فوٹیج منظر عام پر

18 Dec, 2021 | 07:01 PM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد)ملت پارک میں 8 سالہ معصوم بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کا معاملہ، ملزم ظہیر محلے دار تھا بچی کو ورغلاء کر کمرے میں لے گیا زیادتی کی کوشش کی۔سی سی ٹی وی فوٹیج 42نیوز کو موصول ہوگئی۔

 لوٹ مار، قتل کی وارداتوں کے عذاب سے شہری پہلے ہی پریشان اور خوف زدہ تھے ،لیکن اب تواتر کے ساتھ بچوں کے اغوا اور زیادتی کےبعد قتل کر دینے کے بڑھتے ہوئے رحجان نے جہاں متاثرہ خاندانوں پرغم کے پہاڑ گرادیے، وہیں شہریوں کوغم وغصے اور مزید خوف ہراس میں مبتلا کردیا ہے، جس نےقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پربھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے،جوکسی المیے سے کم نہیں۔

لاہور میں ملت پارک کے علاقہ میں ملزم ظہیر 8 سالہ بچی کو ورغلاء کر کمرے میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی۔اس دوران اہل علاقہ کا مشتعل ہجوم ملزم کو مارنے کے لیے اکٹھا ہوگیا،ہجوم نے ملزم کو پکڑ کر خوب درگت بنائی تاہم 15 کال پر ایس ایچ او ملت پارک خالد پرویز فوری موقع پرپہنچے اور مشتعل ہجوم کو منتشر کرکے ملزم ظہیر کو گرفتار کیا۔مشتعل ہجوم کی سی سی ٹی وی فوٹیج42 نیوز کو موصول ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، 6 سال قبل مقدمہ میں 2 سال جیل کاٹ چکا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئےانوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں